ابنا: جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ اْمت مسلمہ گستاخانہ فلم کے خلاف سراپااحتجاج ہے اورسامراج کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ اس شرمناک حرکت کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پرڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے گوگل کے چیئر مین کو خط لکھا ہے کہ اس فلم کو سرچ انجن سے ہٹایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت او آئی سی کے ذریعے اس معاملہ پر مستقل بنیاد پر بین الاقوامی قانون سازی کروائے۔
.....
/169